زم زم پرفیومز ویب سائٹ پر خوش آمدید

معزز کسٹمرز بحثیت پاکستانی اس ویب سائٹ پر کچھ معلومات قومی زبان کے پیش نظر اردو میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں پروڈکٹ تبدیل یا وآپس کرنے کا طریقہ کار اپنا تعارف وغیرہ سرفہرست ہیں۔

زم زم پرفیومز کا مختصر تعارف!

فروری 2007 میں ہمارے ادارہ کی بنیاد رکھی گئی، شروع میں زم زم پرفیومز موبائل سروس عطر شاپ کے طور پر فیصل آباد شہر میں متعارف کروائی جانے والی ایک منفرد شاپ تھی، جو الحمداللہ اب ایک بڑی شاپ کی صورت موجود ہے۔

زم زم پرفیومز 2007 میں!

زم زم پرفیومز کی یہ موبائل سروس شاپ چند مشہور برانڈز کے تقریبا 50 امپورٹڈ عطریات کے ساتھ شہر کی ہر چھوٹی بڑی مسجد، مذہبی اجتماعات، تبلیغی مراکز میں عطر فروخت کرتی نظر آئی، عرصہ قریب 5 سال میں زم زم پرفیومز نے محنت لگن اور اللہ تعالی کے فضل سے فیصل آباد میں اپنے نام کا لوہا منوایا اور کسٹمرز کی خدمت کرتے ہوئے انہیں معیاری اور امپورٹڈ عطریات فراہم کئے۔

زم زم پرفیومز2021 میں!

آج کی تاریخ میں زم زم پرفیومز تقریبا 105 مختلف برانڈز کے 500 سے زائد عطریات رکھتا ہے۔ جن میں فرنچ و عربیک برانڈڈ پرفیومز کے متبادل عطر، دیسی خالص عطریات جیسے عطر خس، عطر شمامہ، عطر گلاب، عطر موتیا، اور ایک بہت بڑی تعداد عطر عود کی شامل ہے، ہمارے اپنے عطریات ان کے علاوہ ہیں۔

زم زم پرفیومز کا میعار اور کسٹمرز!

الحمداللہ ثم الحمداللہ فیصل آباد شہر میں زم زم پرفیومز اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا، ہمارا میعار اور ہمارےکسٹمرز ہی ہماری پہچان ہیں۔ ایمانداری، نیک نیتی اور معزز کسٹمرز کے تعاون سے اللہ تعالی نے اس موبائل سروس شاپ کو عزت بخشتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور آج اس مقام پر لا کھڑا کیا کہ دوسرے شہروں سے فیصل آباد آنے والے وہ لوگ جو ہمارے کسٹمرز بنے ان کے بے حد اسرا پر آن لائن کی دنیا میں اس امید کے ساتھ قدم رکھا، کہ آپ حضرات ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہمیں اپنی خدمت کا موقع دیں گے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ زم زم پرفیومز کو اپنی روایت پر عمل کرتے ہوئے ایمانداری و نیک نیتی سے کام کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔ آمین

وسلام! ملک نثار محمد

سی ای او، زم زم