زم زم پرفیومز کی ویب سائٹ میں خوش آمدید۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ یہاں اچھا وقت گزارے گے، یہ صفحہ شرائط و ضوابط بیان کرتا ہے جس کے تحت آپ زم زم پرفیومز کی ویب سائٹ استعمال کرسکتے ہیں، برائے مہربانی اس صفحہ کو مکمل پڑھیں۔ اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے، آپ یہاں پر شرائط و ضوابط کے پابند ہیں۔ لہذا، اگر آپ ان شرائط و ضوابط کو قبول نہیں کرسکتے، تو براہ کرم ویب سائٹ کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
 
زم زم پرفیومز کسی بھی وقت کسی بھی اطلاع کے بغیر ان شرائط و ضوابط میں سے کسی بھی حصے کو تبدیل کرنے، اس میں ترمیم کرنے، شامل کرنے یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ لہذا، آپ کو شرائط و ضوابط کا جائزہ لینے کے لئے ہر بار آرڈر کنفرم کرتے وقت اس صفحے پر آنا چاہئے، کیونکہ یہ آپ پر لازم ہے۔
 
زم زم پرفیومز اپنی پروڈکٹس کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے، ہماری پروڈکٹس انتہائی کم قیمت پر بہترین معیار کی ہیں، ہمارے کسٹمرز ہماری اولین ترجیح ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر بیان کردہ قیمتیں ہماری پروڈکٹس کے عین مطابق ہیں، اور تمام پروڈکٹس کو منصفانہ طور پر دیکھایا اور بیان کیا گیا ہے۔ تاہم ویب سائٹ کے ذریعے پروڈکٹس آرڈر کرتے وقت براہ کرم یہ نوٹ کریں۔
 

پروڈکٹس کے متعلق۔

1۔۔ آرڈرز کو تب ہی قبول کیا جائے گا جب اس ویب سائٹ پر دیکھائی گئی پروڈکٹس کی وضاحت کی غلطیاں نہیں ہوں گی۔
 
2۔۔ ویب سائٹ پر پروڈکٹس کے ساتھ دیکھائے گئے پرفیومز، طول و عرض اور وزن صرف اندازہ کے لیے ہے۔
 
3۔۔ اگرچہ ہم ویب سائٹ پر اپنی پروڈکٹس کے اصل اجزاء (فرگرنس نوٹس) کو بیان کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ آپ کے سونگھنے کی حس اور موسم پر ہے کہ آپ خریدی گئی پروڈکٹ کے متعلق کیا رائے قائم کرتے ہیں۔ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ ہماری پروڈکٹس عین آپ کے مطلوبہ پرفیوم کے مطابق ہو، اس کی بہت سے وجوہات ہیں کہ جن میں سب سے بڑی وجہ پرفیوم میں استعمال ہونے والی الکوحل، فکسرز، اور دوسرے آرٹیفیشل اجزاء اور کمپنیوں کا پرفیومز کو ایک عرصہ تک سٹور کرنا شامل ہے۔
 
4۔۔ ویب سائٹ پر دیکھائی گئی تمام پروڈکٹس ہمارے پاس ہر وقت دستیاب رہتی ہیں اور ہم اس چیز کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری پروڈکٹس آوٹ آف اسٹاک نا ہو۔ اس سب کے باوجود ہم کو آپکو پیشگی مطلع کرتے ہیں، کہ کبھی کوئی پروڈکٹ ہمارے پاس دستیاب نا رہے یا آوٹ آف اسٹاک ہوجائے اور ہم اس پروڈکٹ کو ویب سائٹ پر اپڈیٹ نا کر پائے تو ہم آپ کو اس پروڈکٹ کی جگہ اس سے ملتی یا اس جیسی دوسری پروڈکٹ پیش کرسکتے ہیں۔
 

آرڈر کے متعلق۔

1۔۔ اون لائن چیک آوٹ عمل کو ٹھیک سے مکمل کیجئے، برائے مہربانی چیک آوٹ کرتے وقت آرڈر کردہ پروڈکٹ اور اس کی قیمت کو اچھے سے دیکھ لیں۔ چیک آوٹ فارم کو اچھے سے مکمل کریں اور اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ نے اپنا فون نمبر اور ایڈریس مکمل اور درست لکھا ہے۔ غلط یا نامکمل ایڈریس کی صورت میں آپ کا آرڈر قابل قبول نا ہوگا۔
 
2۔۔ وہ تمام پروڈکٹ جو آپ ویب سائٹ کے ذریعہ آرڈر کریں گے، وہ زم زم پرفیومز کی ملکیت رہیں گی، جب تک کہ ہمیں پوری ادائیگی موصول نہ ہوجائے۔
 

شپنگ کے متعلق۔

1۔۔ ہم آرڈرز صرف گھر، آفس اور فیکٹریز کے ایڈریس پر بھیجے گے۔ کوئی بھی آرڈر “پی او باکس” پر روانہ نہیں کیا جائے گا۔
 
2۔۔ ہمارا بھیجا گیا آرڈر وصول کرتے وقت اگر آپ ہماری رسید پر دستخط نہیں کرتے تو اس صورت میں ہم اپنا بھیجا گیا آرڈر واپس لینے کا حق رکھتے ہیں۔
 
3۔۔ ہم آرڈرز کو فوری کورئیر کروانے کی پوری کوشش کرتے ہیں مگر ایسا بھی ممکن ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے آپکا آرڈر کینسل یا لیٹ ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم آپ کے ای میل ایڈریس یا اس فون نمبر کے جو آپ نے آرڈر کرتے وقت ہمیں فراہم کیا ہوگا، پر آپ کو کال یا میسج کے ذریعے آگاہ کریں گے۔
 
4۔۔ ہم آپکا آرڈر روانہ کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ پروڈکٹ کی پیکنگ اچھے سے کی جائے اور اچھی کورئیر سروس کے ذریعے پروڈکٹ آپ تک پہنچائی جائے، تاکہ پروڈکٹ کسی بھی نقصان جیسے لیک ہوجانا یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار نا ہو۔ اس کے باوجود ہم آپ کو آگاہ کرتے ہیں کہ ہماری طرف سے بھیجا گیا پارسل وصول کرتے وقت کورئیر سروس کے پارسل بیگ (Flyer) کو لگی سیل ضرور چیک کریں۔ پارسل بیگ (Flyer) کی سیل کھولی ہونے یا پارسل بیگ (Flyer) پھٹ جانے اور پارسل بیگ (Flyer) میں لیکوڈ محسوس ہونے پر ہر گز پارسل وصول نا کریں۔ اس ساری احتیاط کے باوجود اگر خدانخواستہ آپ کو ضائع شدہ پارسل مل جاتا ہے تو زم زم پرفیومز ذمہ دار نا ہوگا۔
 
نوٹ:- اوپر بیان کردہ تمام شرائط و ضوابط آپ کی طرف سے ویب سائٹ کے استعمال پر مؤثر سمجھے جائے گے۔ اگر آپ ان شرائط و ضوابط کے پابند ہونے پر راضی نہیں ہیں تو براہ کرم اس ویب سائٹ تک رسائی یا استعمال نہ کریں۔ ویب سائٹ کسی بھی وقت کسی بھی اطلاع کے بغیر ان شرائط و ضوابط میں سے کسی بھی حصے کو تبدیل کرنے ، اس میں ترمیم کرنے ، شامل کرنے یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔